حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب دو مسلمان ملاقات کے وقت مصافحہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے ہیں (مثلا الحمدللہ، یغفراللہ لنا ولکم کہتے ہیں) تو ان کی مغفرت کردی جاتی ہے۔
(ابوداوُد)