استغفار و توبہ

  • حضرت بلال بن یسار بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص مندرجہ ذیل کلمات کے ذریعہ اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے گا تو اسے ضرور معاف کردیا جائے گا۔ اگرچہ وہ میدان جہاد سے بھاگا ہوا ہی کیوں نہ ہو۔  استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھوا الحی القیوم واتوب الیہ ۔ (ترجمہ:میں اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ ہمیشہ سے زندہ اور قائم ہے اور میں اسی سے توبہ کرتا ہوں)۔

    (ترمذی، ابوداوُد)