دوستوں کے حقوق

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فر مایا انسانوں کی ارواح (عالم ارواح میں) ایک دوسری کے ساتھ اکٹھی تھیں یا مجتمع تھیں، پس ان میں سے جس کسی کا آپس میں تعارف ہوگیا ( دنیا میں) وہ آپس میں محبت کرنے لگیں (الفت پیدا ہوگئی) اور جنہوں نے (وہاں) نہ پہچانا وہ دنیا میں بھی الگ تھلگ رہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4834)