حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ آنحضرت ﷺ کے سامنے ایک شخص نے دوسرے شخص کی تعریف کی آپؐ نے فرمایا ارے یہ کیا کرتا ہے تو نے اس کی گردن کاٹی۔ کئی بار آپؐ نے یہ فرمایا پھر فرمایا اگر تم میں کسی کو اپنے بھائی (مسلمان) کی تعریف کرنے کی ضرورت پڑے تو یوں کہے میں سمجھتا ہوں آگے اللہ خوب جانتا ہے (میں اللہ کے سامنے کسی کو بے عیب نہیں کہہ سکتا میں سمجھتا ہوں وہ ایسا ایسا ہے اگر اس کا حال جانتا ہو)۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الشہادات حدیث نمبر :2487)