حضرت سہل بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ ایک اونٹ کے پاس سے گزرے جس کی کمر (بھوک کی وجہ) اس کے پیٹ کے ساتھ لگی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ان جانوروں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا خوف کرو جو بول نہیں سکتے۔ ان پر اس وقت سواری کرو جب وہ سواری کے قابل ہوں اور ان کو اس حال (کمزوری) میں چھوڑ دو تاکہ وہ (کھاپی کر) اچھے ہوجائیں۔
(ابوداوُد)