جانوروں پر رحم یا حقوق

  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک عورت کو بلی کے سبب عذاب دیا گیا۔ اس نے بلی کو باندھ کر رکھا حتی کہ وہ مرگئی وہ عورت اس سبب سے جہنم میں داخل کی گئی۔ جب اس عورت نے بلی کو باندھا تو اس کو کھلایا نہ پلایا اور نہ اس کو کیڑے مکوڑے کھانے کے لئے آزاد کیا۔

    (مسلم ،کتاب قتل الحیات وغیرھا )