جانوروں پر رحم یا حقوق

  • حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے سورج گرہن کی نماز پڑھی۔ (پھر نماز کے بعد) فرمایا دوزخ مجھ سے اتنی نزدیک ہوئی کہ میں کہنے لگاپروردگار کیا میں دوزخ والوں میں ہوں۔ اتنے میں مَیں نے ایک عورت دیکھی، میں سمجھتا ہوں ایک بلی اس کو نوچ رہی تھی، آپؐ نے پوچھا یہ کیا معاملہ ہے؟ فرشتوں نے کہا اس نے دنیا میں بلی کو باندھ رکھا یہاں تک کہ وہ بھوک سے مرگئی۔

    (بخاری ،جلد اول کتاب المساقاۃ حدیث نمبر:2207)