حضرت ابی عثمان رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے جس وقت ہم آذر بائیجان میں تھے عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں دیکھا۔ اے عتبہ بن فرقد تمہارے پاس جو مال ہے اس میں تمہاری نہ اپنی کوشش اور نہ تمہارے ماں باپ کی کوشش کا کوئی دخل ہے لہذا مسلمانوں کو ان کے گھروں پر ان چیزوں سے پیٹ بھر کر کھلاؤ جو تم اپنے گھر پر پیٹ بھر کر کھاتے ہو اور عیش وعشرت کرتے ہو ۔مشرکین کے لباس اور ریشم پہننے سے بچتے رہنا کیونکہ رسول اکرم ﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے۔
(مسلم ،کتاب اللباس والزینۃ )