حضرت ابی مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انصار کے ایک شخص ابو شعیب کا ایک لڑکا تھا جو گوشت فروخت کرتا تھا اس نے رسول کریم ﷺ کو دیکھ کر آپؐ کے چہرہ سے بھوک کا اندازہ کیا اس نے اپنے لڑکے سے کہا جاؤ 5 آدمیوں کا کھانا تیار کرو میرا ارادہ ہے کہ میں 5 آدمیوں سمیت نبی ﷺ کو دعوت دوں ۔اس نے کھانا تیار کرلیاپھر نبی کریمؐ کے پاس گیا اور آپؐ کو بشمول 5 آدمیوں کے دعوت دی۔ آپؐ کے ساتھ ایک اور شخص بھی چل پڑا جب وہ شخص دروازے پر پہنچا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ شخص ہمارے ساتھ آگیا ہے اگر تم چاہو تو اس کو اجازت دے دو اور اگر تم چاہو تو یہ شخص واپس لوٹ جائے۔ اس نے کہا نہیں، اے اللہ کے رسولؐ بلکہ میں اس کو اجازت دیتا ہوں۔
(مسلم ،کتاب الاشربۃ)